تفسیر سورۃ العصر (منظوم ترجمہ ) مئی 2019

تفسیر سُورَۃُاَلعَصَر
قسم ہے وقت کی انسان ہے خسارے میں
قسم یہ میں نے نہیں، رب نے دی ہے اے لوگو!
ذرا تو غور کرو،
قسم ہے عصر کی جب دن ہوا زوال پذیر
یہ دن کہ حُسن میں جس کی نہیں ہے کوئ نظیر
یہ وقت لمحہ بہ لمحہ یونہی گزر جائے
یہ وقت جاکے پلٹ کر کبھی نہیں آئے
ہے مثلِ خاک یہ مٹھی سے کب نکل جائے
یہ وقت برف کی مانند ہے پگھل جائے
گزرتے وقت کو سمجھو کہ کتنا ارزاں ہے
کہ اُس کی راہ میں اپنی اجل کا ساماں ہے
گنوادیا جو اُسے ہاتھ مل کے رہ جانا
پھر اُس کے بعد تو آساں نہیں سنبھل جانا
ہے خوش نصیب وہی جس نے وقت کو جانا
اور اپنے رب کی حقیقت کو خوب پہنچانا
عمل بھی نیک کئے، حق کا بھی گواہ بنا
نشیبِ راہِ طلب میں جری سپاہی بنا
مقامِ صبروتحمل پہ جو رہا قائم
کتابِ عشق میں اس کا مقام ہو دائم

ہدیہ محبت :پروفیسر رضیہ سبحان
مئی 2019

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top