ترجمہ ” سورۃ انفطار”

ترجمہ سوُرَۃُ الاِنفِطَار __ وَاِذَاَلشَّمسُ کُوِِّ رَت

تمھیں کیا علم
جو انکار کرتے ہو قیامت سے
تمھیں کیا علم، اِس دن آسمان پھٹ جائے گا
گر جائیں گے تارے
پہاڑ اپنی جگہ چھوڑ یں گے
ابلیں گے سمندر بھی
ارے انسان کس دھوکہ میں آئے ہو
کہ تم نہ جان پائے
اپنے آقائے حقیقی کو!
کہ جس نے تم کو دنیا میں پیدا کیا
سنوارا اور شرف بخشا
تمھیں چھوڑا حفاظت میں فرشتوں کی
کئ انعام و اکرامات سے سب جھولیاں بھر دیں
قیامت آئے گی جس دن
کہاں چھپ پائوگے اُس دن
تمھیں کیا علم
کیا ہے علم تم کو
کیا غضب ہوگا
بھلا روزِ قیامت میں
کہ جب ہو جائے گا
انسان سے انسان بیگانہ
نہ پہنچانے گا کوئ دوست
اپنا اور انجانا
نہ ماں بیٹے کو پوچھے گی
نہ بیٹا باپ کو جانے
کہ روزِ حشر کا لمحہ
خدا کا حکم ہی جانے
اسی کا حکم ہی مانے!!!

ہدیہ عقیدت : رضیہ سبحان
2019

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top